سپریم کورٹ ،ڈی جی نیب لاہورشہزادسلیم کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس ڈی لسٹ کردیا گیا

سپریم کورٹ ،ڈی جی نیب لاہورشہزادسلیم کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس ڈی لسٹ کردیا ...
سپریم کورٹ ،ڈی جی نیب لاہورشہزادسلیم کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس ڈی لسٹ کردیا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی نیب لاہورشہزادسلیم کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا، عدالت نے درخواست گزار کو جاری کیا گیا سماعت کا نوٹس واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق شہزادسلیم کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت 12 نومبرکومقررتھی،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی رکنی بنچ نے سماعت کرنا تھی، سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا، عدالت نے نیب میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت بھی ملتوی کردی گئی ،کیس کی سماعت بنچ کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کی گئی ۔عدالت نے درخواست گزارکوجاری کیاگیاسماعت کانوٹس واپس لے لیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد