ایون فیلڈ میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رہائی ، مریم نواز نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا ، کیا کہا ؟ بڑی خبر آ گئی

ایون فیلڈ میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رہائی ، مریم نواز نے سپریم کورٹ میں جواب ...
ایون فیلڈ میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رہائی ، مریم نواز نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا ، کیا کہا ؟ بڑی خبر آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایوین فیلڈ ریفرنس میں رہائی سے متعلق کیس پر سپریم کورٹ میں تحریر ی جواب جمع کروا دیاہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نوازشریف ،مریم اور صفدر کو قید اور جرمانوں کی سزا سنائی تھی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطل کرتے ہوئے تینوں افراد کو رہائی دے دی تھی ۔ رہائی کیخلاف نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کی سماعت پیرکے روز سپریم کورٹ میں ہوگی ۔

مریم نواز نے سپریم کورٹ میں اپنا تحریری جواب جمع کروا دیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ لندن فلیٹس سے متعلق میرے کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں ، ملکیت ثابت کیے بغیر مجھ پر ارتکاب جرم کا سوال نہیں اٹھایا جا سکتا ، میرے بیان کو والد کے ساتھ نہ جوڑا جائے ۔ مریم نواز نے نیب کی اپیل خارج کرنے کی استدعا کی ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی