پنجاب میں پاورسینٹرایک ہی ہے اوروہ عثمان بزدارہے،چودھری سرور

پنجاب میں پاورسینٹرایک ہی ہے اوروہ عثمان بزدارہے،چودھری سرور
 پنجاب میں پاورسینٹرایک ہی ہے اوروہ عثمان بزدارہے،چودھری سرور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں پاورسینٹرایک ہی ہے اوروہ عثمان بزدارہے،حکومت تحریک انصاف کی ہے اورپالیسی بھی۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نےجہانگیر ترین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی لیک ہونے والی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پاورسینٹرایک ہی ہے اوروہ عثمان بزدار ہے،حکومت تحریک انصاف کی ہے اورپالیسی بھی۔چودھری سرور نے کہا کہ پی ٹی آئی میں عثمان بزداراوران کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کے ددرمیان ہونے والی ملاقات کی ویڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں وفاقی وزیر طاہر چیمہ بھی شریک تھے۔وفاقی وزیر طاہر بشیر چیمہ نے جہانگیر ترین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” چوہدری سرور کو کنٹرول کریں “ ، جس پر پرویز الہیٰ میدان میں آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ” ہاں یار انہیں توکنٹرول کرو “ اس پر طاہر بشیر چیمہ دوبارہ گفتگو کو جاری کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ” انہیں کنٹرول کریں اور مہربانی کریں کیونکہ وہ آپ کے چیف منسٹر کو چلنے نہیں دیں گے “۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور