امام الحق اس وقت کہاں ہیں اور ان کے ساتھ کون موجود ہے ؟ جانئے

امام الحق اس وقت کہاں ہیں اور ان کے ساتھ کون موجود ہے ؟ جانئے
امام الحق اس وقت کہاں ہیں اور ان کے ساتھ کون موجود ہے ؟ جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کے تمام ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ہے جن کے مطابق وہ صحت مند ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے پی سی بی کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستانی اوپنر امام الحق کے تمام اسکین کلیئر آئے ہیں اور ٹیم کے ساتھ ہی موجود ہیں۔امام الحق گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 13 ویں اوور کی پہلی گیند پر سر پر باؤنسر لگنے سے زخمی ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔امام الحق کو میچ کے دوران ہی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کی حالت اب بہترہےاور گزشتہ رات سے ٹیم کے ساتھ ہیں۔ذرائع پی سی بی کے مطابق ڈاکٹرز نے امام الحق کو 72 گھنٹے مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا اور ضرورت پڑی تو امام الحق کا دوبارہ چیک اپ کرایا جا سکتا ہے۔

مزید : کھیل