پرویز الٰہی نے سینیٹ الیکشن کا پانسہ ہی پلٹ دیا، مسلم لیگ (ن) کے خواب چکنا چور کر دئیے، تفصیلات جان کر پیپلز پارٹی کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

پرویز الٰہی نے سینیٹ الیکشن کا پانسہ ہی پلٹ دیا، مسلم لیگ (ن) کے خواب چکنا چور ...
پرویز الٰہی نے سینیٹ الیکشن کا پانسہ ہی پلٹ دیا، مسلم لیگ (ن) کے خواب چکنا چور کر دئیے، تفصیلات جان کر پیپلز پارٹی کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کی دو نشستوں پر الیکشن کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی حکمران اتحاد کی جیت کیلئے سرگرم، تحریک انصاف کے ناراض ارکان کو رضامند کر لیا، ن لیگ کی امیدوں پر پانی پھر گیا، سینیٹ الیکشن میں حکمران اتحاد کی جیت یقینی ہو گئی۔

دنیا نیوز کے صحافی اخلاق باجوہ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 15 نومبر کو پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی 2 نشستوں پر ہونے والے الیکشن کی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔ پرویز الٰہی نے حکمران جماعت کے امیدوار ولید اقبال اور سیمی ایزدی سے ملاقات کی، دونوں امیدواروں نے ناراض ارکان کے حوالے سے تشویش سے آگاہ کیا۔

سپیکر نے ناراض ارکان سے رابطے اور ملاقاتیں کر کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی جس پر انہوں نے حکمران جماعت کو ووٹ دینے کا وعدہ کر لیا۔ مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے صنعت کار سعود مجید کو ٹکٹ ہی اس بنیاد پر دیا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کے ووٹ توڑیں گے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکمران اتحاد اپنی عددی برتری سے زائد ووٹ لینے میں کامیاب ہو جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور