نیو کراچی میں جنریٹر کی دکان سے نوجوان کی لاش برآمد

نیو کراچی میں جنریٹر کی دکان سے نوجوان کی لاش برآمد
نیو کراچی میں جنریٹر کی دکان سے نوجوان کی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (صباح نیوز)نیوکراچی میں سندھی ہوٹل کے قریب جنریٹر کی دکان سے نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے دکان کے مالک کو حراست میں لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیوکراچی میں سندھی ہوٹل کے قریب 25 سالہ احسن کی لاش جنریٹر کی دکان سے ملی ، نوجوان کو جنریٹر لے جانے اور کرایہ ادا نہ کرنے پر دکان کے مالک نے بلوایا تھا،جنریٹر شاپ کا مالک نوجوان کو دکان میں بند کرکے کھانا کھانے چلا گیا تھا اور جب واپس آیا تو نوجوان کی لاش دکان سے برآمد ہوئی۔پولیس نے جنریٹر شاپ کے مالک عدنان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔پولیس نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا جائزہ لینے اور لواحقین کے بیانات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔دوسری جانب اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ 25 سالہ احسن کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔