پاکستان کی 10 امیر ترین شخصیات

پاکستان کی 10 امیر ترین شخصیات
پاکستان کی 10 امیر ترین شخصیات

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست تو ہر سال جاری ہوتی ہے اور لوگ ان شخصیات سے آگاہ ہوتے ہیں لیکن پاکستان کے امیر ترین افراد کون سے ہیں؟ اس سوال کا جواب اکثر لوگوں کو معلوم نہیں ہو گا۔ اب ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں پاکستان کے 10امیر ترین افراد کی فہرست ترتیب دی ہے جس کے مطابق صدرالدین ہاشوانی، ملک ریاض، ناصر شون، رفیق حبیب، میاں محمد منشاء، آصف علی زرداری، سر انور پرویز، میاں نواز شریف، عبدالرزاق یعقوب اور طارق سہگل پاکستان کے پہلے 10امیر ترین افراد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدرالدین ہاشوانی میریٹ ہوٹل کی فرنچائزز کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اور ہاشو گروپ کے بھی چیئرمین ہیں۔ ان کا ایک اور بڑا پراجیکٹ پرل کانٹیننٹل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے فارما سیوٹیکلز، رئیل سٹیٹ، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 1.1ارب ڈالر (تقریباً 1 کھرب 47 ارب 40 کروڑ روپے) ہے۔ ملک ریاض ایشیاء کی سب سے بڑی نجی رئیل سٹیٹ کمپنی کے مالک ہے جس کا نام بحریہ ٹاؤن ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے اثاثے 2ارب ڈالر (تقریباً 2کھرب68ارب روپے) سے زائد ہیں۔

ناصر شون ، شون گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں جو پاک چائنہ فرٹیلائزرز، شون بینک، شون ٹیکسٹائلز اور دیگر کمپنیوں پر مشتمل گروپ ہے۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 1ارب ڈالر(تقریباً 1کھرب 34ارب روپے) سے زائد ہے۔ رفیق حبیب بینکنگ اینڈ فنانس، ریٹیل اور کنسٹرکشن کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ ان کے اثاثے 90کروڑ ڈالر (تقریباً 1کھرب20ارب60کروڑ روپے) سے زائد ہیں۔میاں محمد منشاء دنیا میں 937ویں امیر ترین شخص ہیں۔ وہ ایم سی بی، نشاط اور آدم جی گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ان کے اثاثوں کی مالیت 1ارب ڈالر(تقریباً 1کھرب 34ارب روپے) ہے۔

آصف زرداری 1987ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو سے شادی کے بعد معروف ہوئے۔ وہ پاکستان کی بااثرترین شخصیات میں بھی شمار ہوتے ہیں۔ ان کے اثاثے 1ارب 80کروڑ ڈالر(تقریباً 2کھرب41ارب20کروڑ روپے) ہیں۔سر انور پرویز یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ پاکستان کے نائب چیئرمین ہیں اوران کا شمار ملک کے بڑے سرمایہ کاروں میں ہوتا ہے۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 1ارب 50کروڑ ڈالر(تقریباً 1کھرب1ارب روپے) ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ممتاز سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ کامیاب صنعت کار بھی ہیں۔ وہ یونٹ گروپ، شریف گروپ اور اتفاق گروپ کے مالک ہیں۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 1ارب 40کروڑ ڈالر (تقریباً 1کھرب 87ارب 60کروڑ روپے) ہے۔

عبدالرزاق یعقوب نے 1960ء کی دہائی میں دبئی میں کاروبار شروع کیا۔ وہ اس وقت اے آر وائی گروپ کے مالک ہیں۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 1ارب ڈالر(تقریباً 1کھرب 34ارب روپے) ہے۔ طارق سہگل ، سہگل گروپ اور کوہ نور میپل گروپ کے مالک ہیں۔ ان کے اثاثے اس وقت 85کروڑ ڈالر ڈتقریباً 1کھرب 13ارب 90کروڑ روپے) ہے۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس