مراد سعید کے گھر میں گھسنے والا بندہ دراصل بندر نکلا، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

مراد سعید کے گھر میں گھسنے والا بندہ دراصل بندر نکلا، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
مراد سعید کے گھر میں گھسنے والا بندہ دراصل بندر نکلا، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دبنگ رکن قومی اسمبلی مراد سعید اپنی دھواں دار تقریروں کے باعث پہچان رکھتے ہیں لیکن قومی اسمبلی میں گرجنے والے مراد سعید بندروں سے ڈر گئے اور اسلام آباد پولیس کی بھی دوڑیں لگوا دیں۔

تفصیلات کے مطابق مراد سعید نے اسلام آباد پولیس کو فون کیا کہ منسٹر انکلیو میں واقع ان کے گھر میں چند نامعلوم افراد گھس آئے ہیں جس پر پولیس اہلکار بھی آناً فاناً ان کے گھر جا پہنچے اورتلاشی کا عمل شروع کر دیا تاہم گھر میں کوئی بھی غیر متعلقہ شخص کو نہیں پایا گیا جس پر پولیس نے مزید تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ ان کے گھر کوئی بندہ نہیں بلکہ بندر گھسے تھے جن کی آہٹ نے مراد سعید کو پریشان کر دیا۔

پولیس کے مطابق چونکہ ان کے گھر کے قریب جنگلات بھی واقعہ ہیں جہاں سے کچھ بندر ان کے گھر میں داخل ہوئے اور غالباً جوابی شور کے باعث پولیس کے ہتھے چڑھنے سے پہلے ہی ’فرار‘ ہو گئے جس کے بعد پولیس نے پورے گھر کو چیک کرنے کے بعد اسے کلیئر قرار دیدیا۔

مراد سعید کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی بھرپور تبصرے کئے جا رہے ہیں اور چند ایک صارفین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تو زلزلہ آنے پر بھی کمرے سے اٹھ کر نہ گئے تھے اور کہا تھا کہ وہ باہر چلے بھی جائیں تو وہاں بھی زلزلہ ہی ہو گا مگر دوسری جانب یہ وفاقی وزیر مملکت ہیں جو بندروں سے ڈر گئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد