سائنسدانوں نے خوشگوار شادی شدہ زندگی کا سب سے مشکل راز بتادیا

سائنسدانوں نے خوشگوار شادی شدہ زندگی کا سب سے مشکل راز بتادیا
سائنسدانوں نے خوشگوار شادی شدہ زندگی کا سب سے مشکل راز بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) خوشگوار ازدواجی زندگی کسی نعمت سے کم نہیں ہوتی، جس کے حصول کی کوشش ہر شادی شدہ جوڑے کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ اب سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں خوشگوار ازدواجی زندگی کا سب سے مشکل راز بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ’’جو شادی شدہ جوڑے اپنی ازدواجی زندگی کو خوشگوار رکھنا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ ایک دوسرے کے ساتھ وفادار رہیں اور ایک دوسرے کے علاوہ کبھی کسی اور کے ساتھ جنسی تعلق استوار نہ کریں۔‘‘ سائنسدانوں کے مطابق جن میاں بیوی نے شادی سے پہلے بھی کبھی کسی اور کے ساتھ جنسی تعلق قائم نہیں کیا ہوتا اور شادی کے بعد بھی وہ ایک دوسرے سے وفادار رہتے ہیں اور عمر بھر کے لیے کسی اور سے جنسی تعلق استوار نہیں کرتے، ان کی ازدواجی زندگی سب سے زیادہ خوشگوار ہوتی ہے۔
امریکہ کے انسٹیٹیوٹ فار فیملی سٹڈیز کے سائنسدانوں نے تحقیقاتی نتائج میں مزید بتایا ہے کہ جن مردوخواتین نے شادی سے پہلے کسی اور کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا ہوتا ہے تاہم شادی کے بعد وفادار رہتے ہیں، ان کی ازدواجی زندگی میں خوشی کے امکانات ان لوگوں کی نسبت 7فیصد کم ہوتے ہیں جنہوں نے کبھی اپنے شریک حیات کے علاوہ کسی سے جنسی تعلق قائم نہیں کیا ہوتا۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر نکولس وولفنگر کا کہنا تھا کہ ’’زندگی بھر کسی غیر سے جنسی تعلق استوار نہ کرنے سے ازدواجی زندگی خوشگوار ہونے کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ایسے لوگوں کی جنسی تعلق کے اعتبار سے اپنے شریک حیات سے زیادہ توقعات نہیں ہوتیں، کیونکہ انہیں اس کا اپنے شریک حیات کے علاوہ کوئی تجربہ ہی نہیں ہوتا۔ ‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -