شیخ رشید نے شہباز شریف کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری کی پشین گوئی کر دی

شیخ رشید نے شہباز شریف کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری کی پشین گوئی کر دی
شیخ رشید نے شہباز شریف کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری کی پشین گوئی کر دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے منی لانڈرنگ کیس میں سندھ سے بڑی گرفتاری کی پشین گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فالودے والے کے اکاؤنٹ بتائیں گے کہ کون کون مستفید ہوا۔

لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ قسم کھاکر کہہ سکتا ہوں شہباز شریف، نوازشریف سے بڑا چور ہے، کرپٹ شہبازشریف میرے دل سے اتر گیا ہے، شریف فیملی سے تعلقات اپنی جگہ مگر چور کو چور کہتا رہوں گا۔

وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ نئے سال میں کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں، سیاست میں نئے چہرے طلوع ہوں گے، این آر او کی کوشش بہت ہورہی ہے، ان میں سب سے آگے شہبازشریف ہیں۔شیخ رشید نے منی لانڈرنگ کیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فالودے والے سے بڑا مال نکلنے والا ہے، فالودے والے کے اکاؤنٹ بتائیں گے کہ کون کون مستفید ہوا، سندھ سے بڑی گرفتاری ہوسکتی ہے۔

مزید : قومی