قطرنے غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں کی مد میں 15 ملین ڈالرکی امداد جاری کردی

قطرنے غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں کی مد میں 15 ملین ڈالرکی ...
قطرنے غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں کی مد میں 15 ملین ڈالرکی امداد جاری کردی

  

غزہ (این این آئی) خلیجی ریاست قطرکی جانب سے غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں کی مد میں 15 ملین ڈالرکی امداد جاری کردی گئی ہے ، اس امدادی رقم سے غزہ میں سرکاری ملازمین کی روکی گئی پچھلے پانچ ماہ کی 50 فی صد اور جولائی کی 40 فیصد تنخواہ ادا کی جائیگی۔

فلسطینی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کیلئے دی گئی قطری رقم سے آئندہ6 ماہ کیلئے تنخواہوں کا 60 فیصد بھی شامل ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تنخواہیں وصول کرنے والے فلسطینی ویب سائیٹ کے ذریعے اپنے کوائف کی تفصیلات جمع کراسکتے ہیں جبکہ تنخواہوں کی اداگئی شروع کردی گئی ہے ۔ امدادی رقم فلسطینی تنظیموں اور حماس کی جانب سے غزہ میں حالات کو پرامن بنانے کی عالمی اور علاقائی مساعی کے بعد جاری کی گئی ہے۔حماس رہنما عصام الدعالیس نے کہا ہے کہ غزہ میں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا اصل مقصد غزہ کے عوام کے عزم کو مزید مضبوط بنانا تھا، غزہ میں جاری تحریک حق واپسی اور ناکہ بندی ختم کرنے کی کوششوں کو کامیاب کرنا ہے۔ 

مزید : بین الاقوامی