اس تصویر میں یہ پاکستان کے کون سے وزیراعظم اور خاتون اول ہیں؟ حقیقت جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماضی کے جھروکے سے ہمارے ایک سابق وزیراعظم کی ایسی تصویر سامنے آئی ہے کہ جسے دیکھنے والے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کر پا رہے۔
سوشل میڈیا صارف حسن زیدی کی جانب سے پوسٹ کی گئی اس تصویر میں پاکستانی وزیراعظم محمد علی بوگرہ اور اُن کی اہلیہ امریکی ریاست مونٹانا میں ایک قبائلی سردارکے ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔ پہلی نظر میں تو یہ پتا نہیں چلتا کہ ان میں سے قبائلی سردار کون ہے اور ہمارے سابق وزیراعظم کون سے ہیں، مگر ہم آپ کو بتائے دیتے ہیں کہ درمیان میں بیٹھے صاحب ہمارے سابق وزیراعظم ہے جبکہ ان کے دائیں طرف خاتون اول دکھائی دے رہی ہیں۔یہ نادر تصویر ’’لائف میگزین‘‘ کے شمارہ نمبر 37 سے لی گئی ہے۔
اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم صاحب زمین پر بیٹھے ہیں اور قبائلیوں کے روایتی حقے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یہ تصویر 1954ء میں وزیراعظم پاکستان کے دورہ امریکہ کے دوران بنائی گئی۔ بعدازاں پاکستانی وزیراعظم نے بھی قبائلی سردار کو روایتی پاکستانی حقہ تحفے کے طور پر پیش کیا اور اسے ’’امن کا حقہ‘‘ قرار دیا گیا۔