لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،4شہری شدید زخمی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 4 شہری شدید زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لیپا سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں چار شہری ظہیر، ناصر، منیر اور شوکت زخمی ہوگئے، زخمی
شہریوں کا تعلق بجلدار اور بٹلیاں گاوں سے ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے موثر جواب دیا۔