برطانیہ میں بیوی ناراض ہو جائے تو کیا ہوتا ہے؟ گورنر چوہدری سرور نے پاکستانی شوہروں پر خوف طاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ برطانیہ میں بیوی ناراض ہو تو شوہر گر سے جاتا ہے، اس لئے بیوی کا زیادہ تابعدار رہنا پڑتا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ سمجھدار مرد گھر میں داخل ہونے پر بیوی کے دیکھنے پرہی موڈسمجھ لیتا ہے، میں شام کو گھر پہنچا تو بیگم کا ردعمل دیکھ کر کھانا بھی بھول گیا، بیگم نے جس طرح دیکھا اور ٹھک سے دروازہ بند تو سوچا کہ آج خیر نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بیوی ناراض ہو تو شوہر گھر سے جاتا ہے اس لئے بیوی کا زیادہ تابعدار رہنا پڑتا ہے جبکہ برطانیہ میں بچے بھی ماں کیساتھ ہی ہوتے ہیں البتہ پاکستان میں بچے باپ کیساتھ اس لئے ہوتے ہیں کہ پیسے والدسے ملتے ہیں۔