نئی ائیرلائن لبرٹی ائیر کو لائسنس مل گیا، یہ کس معروف پاکستانی کی ملکیت ہے؟ آپ بھی جانئے

نئی ائیرلائن لبرٹی ائیر کو لائسنس مل گیا، یہ کس معروف پاکستانی کی ملکیت ہے؟ ...
نئی ائیرلائن لبرٹی ائیر کو لائسنس مل گیا، یہ کس معروف پاکستانی کی ملکیت ہے؟ آپ بھی جانئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ایک اور پرائیویٹ ایئر لائن عنقریب اُڑان بھرنے کو ہے جس کیلئے اعلٰی سطحی میٹنگ میں لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔ نئی فضائی کمپنی کا نام یعنی ’’لبرٹی ایئر لائنز لمیٹڈ‘‘ تو کچھ عرصے سے میڈیا میں گردش کر رہا ہے لیکن اس کا مالک کون ہے، یہ بات بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہے۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ نے انکشاف کیا ہے کہ نئی ایئر لائن لانچ کرنے والی شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ جانے پہچانے بزنس مین میاں عامر محمود ہیں۔

میاں عامر محمود 2001 سے 2009 تک لاہور کے سٹی ناظم رہے ہیں۔ وہ الائیڈ سکولز ، پنجاب لاء کالج ، پنجاب کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن ، پنجاب آف کالجزاور یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے مالک بھی ہیں۔ پاکستان کے بڑے میڈیا گروپوں میں سے ایک یعنی دنیا میڈیا گروپ بھی انہی کی ملکیت ہے، جس کے تحت دنیا نیوز اور لاہور نیوز ٹی وی چینل کام کر رہے ہیں جبکہ اردو اخبار روزنامہ دنیا بھی اسی گروپ کے تحت کام کر رہا ہے۔ میاں عامر محمود کی جانب سے نئی ایئرلائن کے لائسنس کیلئے گزشتہ سال درخواست دی گئی تھی اور جمعرات کے روز ان کی یہ درخواست قبول کر لی گئی ہے۔ 

اس سے پہلے دو پرائیویٹ ایئر لائنیں ملک میں کام کر رہی ہیں جن میں سے ایک ایئر بلیو اور دوسری سیرین ایئر ہے۔ سیال ایئر نے بھی دو سال قبل لائسنس حاصل کیا لیکن آپریشن کا آغاز تاحال نہیں کیا۔ شاہین ایئر مالی بحران کی وجہ سے گراؤنڈ ہوچکی ہے۔ اس سے پہلے بھوجا ایئر اور ہجویری ایئر لائنز بھی پرائیویٹ سیکٹر میں کام کر چکی ہیں۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس