نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، فخر زمان اور شاداب خان کیساتھ کیا ہوا؟ پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین خبر آ گئی

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، فخر زمان اور ...
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، فخر زمان اور شاداب خان کیساتھ کیا ہوا؟ پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف عمدہ کارکردگی دکھانے والے فخر زمان اور لیگ سپنر شاداب خان کو آرام دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم، یاسر شاہ، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی، فہیم اشرف، میر حمزہ، شاہین آفریدی اور سعد علی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے فخر زمان اور لیگ سپنر شاداب خان کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وہاب ریاض کو بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اس وقت ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 16 نومبر سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو گا۔

مزید : کھیل