خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، اور پھر اس کے جسم کے اندر۔۔۔ اتنا ظلم کے انسان کانپ اُٹھے
نئی دلی(نیوز ڈیسک)اگر یہ کہا جائے کہ بھارت کے چہرے پر بھیانک جنسی جرائم کے واقعات نے بے پناہ کالک مل دی ہے تو غلط نہ ہو گا۔ ہر روز کسی ایسے جرم کی خبر سامنے آتی ہے کہ جان کر روح کانپ جاتی ہے۔ ایک ایسا ہی المناک واقعہ ریاست جھاڑکھنڈ میں پیش آیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جمتارا ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والی اس بدقسمت خاتون کو تین اوباش مردوں نے اغواء کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد انتہائی سفاکانہ طریقے سے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ خاتون کے ساتھ ظلم کرنیو الے درندوں میں سے ایک اس کا سابقہ خاوند ہے۔ اجتماعی زیادتی کے بعد یہ درندے اس کے جسم میں ایک چھڑی داخل کر کے اسے اذیت دیتے رہے ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ حیوان صفت ملزمان خاتون کو اغواء کر کے ایک کھیت میں لے گئے جہاں کئی گھنٹے تک اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ایک چھڑی اس کے جسم میں داخل کر کے اسے اذیت دیتے رہے اور پھر اسے وہیں مرنے کیلئے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اگلی صبح قریبی دیہات کے کچھ افراد نے اس کی چیخ و پکار اور مدد کیلئے فریاد سنی تو اسے ہسپتال پہنچایا، مگر قریبی قصبے نرائن پور کے ہسپتال تک پہنچنے سے پہلے ہی اس کی زندگی کا اختتام ہو چکا تھا۔