پی سی بی نے ملتان سلطانز کا کنٹریکٹ ختم کر دیا، مگر کیوں؟ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن سے پہلے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

پی سی بی نے ملتان سلطانز کا کنٹریکٹ ختم کر دیا، مگر کیوں؟ پی ایس ایل کے چوتھے ...
پی سی بی نے ملتان سلطانز کا کنٹریکٹ ختم کر دیا، مگر کیوں؟ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن سے پہلے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن سے پہلے تمام فرنچائزز نے بینک گارنٹی جمع کرانا تھی اور اس حوالے سے ملتان سلطانز کو 2 ماہ سے یاد دہانی کرائی جا رہی تھی کہ وہ 5.2 ملین ڈالر بینک گارنٹی جمع کرائے مگر فرنچائز ایسا کرنے میں ناکام رہی جس کے باعث اس کا معاہدہ ختم کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کا معاہدہ ختم ہونے کے باعث یہ فرنچائز تو نہیں ختم ہو گی البتہ اس کے مالکانہ حقوق واپس پی سی بی کے پاس آ گئے ہیں جو اس ٹیم سے منسلک انتظامیہ اور کھلاڑیوں کے معاملات کو دیکھے گا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ڈبیبو کیا تھا جس کے مالکانہ حقوق شون گروپ نے حاصل کئے تھے۔ شعیب ملک، سہیل تنویر، کمار سنگاکارا، عمر گل، احمد شہزاد اور عمران طاہر جیسے کھلاڑیوں کی بدولت ملتان سلطانز نے اپنے پہلے ٹورنامنٹ میں ہی عمدہ کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا تھا۔

مزید : کھیل