یہودی شرپسندوں کا فلسطینی سکول پر حملہ، 5 طلبا زخمی

یہودی شرپسندوں کا فلسطینی سکول پر حملہ، 5 طلبا زخمی
یہودی شرپسندوں کا فلسطینی سکول پر حملہ، 5 طلبا زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نابلس (یواین پی ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی شرپسندوں نے ایک مقامی فلسطینی سکول پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کم سے کم5 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہودی شرپسندوں نے عوریف سکول پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں سکول میں موجود متعدد بچے زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے فلسطینی سکول پر سنگ باری کی جس کے باعث سکول کی عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ فلسطینی طلبا اور اسکو کی انتظامیہ نے یہودی آباد کاروں کا دھاوا روکنے کی پوری کوشش کی مگر قابض یہودی آباد کاروں کی طرف سے سنگ باری جاری ہی جس کے نتیجے میں کم سے کم 5 طلبا زخمی ہوگئے۔