”نواز شریف آصف علی زرداری سے پہلے جیل جانا چاہتے ہیں کیونکہ ۔۔۔“حامد میر نے ایسا دعویٰ کردیا کہ وزیراعظم عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

”نواز شریف آصف علی زرداری سے پہلے جیل جانا چاہتے ہیں کیونکہ ۔۔۔“حامد میر نے ...
”نواز شریف آصف علی زرداری سے پہلے جیل جانا چاہتے ہیں کیونکہ ۔۔۔“حامد میر نے ایسا دعویٰ کردیا کہ وزیراعظم عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف تجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف علی زرداری جیل میں جا کر مقبولیت حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن نواز شریف آصف علی زرداری سے بھی پہلے جیل جانا چاہتے ہیں تاکہ پھر وہ لانڈری سے صاف شفاف ہو کر نکلیں ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بہت خوبصورت انداز میں نیب کو پھندے میں پھنسا لیا ہے ،شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں جا کر جو نیب کے خلاف تقاریر کیں تو پھر نیب نے بھی ان کے خلاف میڈ یا پر آکر بیانات دینے شروع کر دئیے اور اس لیے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے بھی چار پانچ ٹی وی انٹر ویوز دئیے جبکہ بڑے بڑے اخبارات میں بھی نا معلوم کالم نویس نیب کے حق میں کالم لکھ رہے ہیں ،نیب میڈ یا کے سامنے آ کر پھنس گئی ہے اور یہ ہی شہبا ز شریف چاہتے تھے ،نیب کی جانب سے میڈ یا کے بیانات سے ایسا لگ رہا ہے کہ کارروائی بلا امتیاز نہیں ہو رہی ۔ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری بھی جیل جانے کے لیے ذہنی طور پر تیار بیٹھے ہیں لیکن نواز شریف ان سے بھی پہلے جیل میں جانا چاہتے ہیں ۔حامد میر نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف موجودہ حکومت کو گرانا نہیں چاہتے کیونکہ ان دونوں کا خیال ہے کہ یہ حکومت اپنے اقدامات کی وجہ سے مدت پوری نہیں کر سکتی اس لیے کسی ایسی مہم کا حصہ نہیں بننا چاہیے جو حکومت کو گرانے سے متعلق ہو ۔

مزید : قومی