”اصل مسئلہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور عبد العلیم خان کے درمیان ہے کیونکہ ۔۔۔“حامد میر کاتہلکہ خیز دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ اصل مسئلہ گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان نہیں بلکہ عبدالعلیم خان اور عثمان بزدار کا ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں پرویز الہٰی اور جہانگیر ترین کے درمیان ہونے والے ملاقات پر بات کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خاموشی سے اپنے کام کر رہے ہیں اس لیے پنجاب کی سیاست کے حوالے سے بہت سی گفتگو ہو رہی ہے ،کچھ لوگ چوہدری سرور اور عثمان بزدار میں اختلاف کروانا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے ،چوہدری سرور اور عثمان بزدار کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں لیکن عبد العلیم خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان مسائل ہیں کیونکہ عبد العلیم خان پنجاب حکومت کے معاملات پر سرگرم دکھائی دیتے ہیں اور وہ اہم معاملوں میں آگے آگے ہوتے ہیں ،دوسری جانب عثمان بزدار عاجزی اور خاموشی کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔