شہبازشریف کوکیوں باربارریمانڈمیں لیاجارہاہے؟ نیب کوصرف مسلم لیگ(ن)کرپٹ نظر آتی ہے: شاہد خاقان عباسی 

شہبازشریف کوکیوں باربارریمانڈمیں لیاجارہاہے؟ نیب کوصرف مسلم لیگ(ن)کرپٹ نظر ...
شہبازشریف کوکیوں باربارریمانڈمیں لیاجارہاہے؟ نیب کوصرف مسلم لیگ(ن)کرپٹ نظر آتی ہے: شاہد خاقان عباسی 

  

اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہبازشریف کوکیوں باربارریمانڈمیں لیاجارہاہے؟نیب کوصرف مسلم لیگ(ن)کرپٹ نظر آتی ہے۔ 

نجی ٹی وی ’’ دنیا نیوز ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ وزیرروزانہ ٹی وی پر بیٹھ کرجھوٹ بولتے ہیں،خراب معاشی حالات کی حکومت خودذمہ دارہے۔ احتساب کرناہے توسب کاکیاجائے،ہم احتساب سے نہیں گھبراتے، لیگی قائدین پرجھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں؟مخالفین الزامات لگارہے ہیں توثبوت بھی دیں، لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نیب کی حراست میں ہیں کسی پراثراندازنہیں ہورہے،نیب بتائے آشیانہ سکینڈل میں شہبازشریف پرکیاالزام ہے؟جبکہ خواجہ سعدرفیق کاآشیانہ سے کو ئی تعلق نہیں ہے اپوزیشن کودبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید : قومی