مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات کے دوران پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات کے دوران پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی
مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات کے دوران پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )جمیعت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات کے دوران پولیس کو اہم کامیابی مل گئی اور تین مشکوک افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے ۔

نجی نیوز چینل ’’ہم نیوز ‘‘کے مطابق مولانا سمیع الحق کے موبائل ڈیٹا اور جیو فینسنگ کے ذریعے تین مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ، تینوں مشکوک افراد کو پولیس کے سیف سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد ایس ایچ او سول لائنز انسپکٹر عزیز ان مشکوک افراد سے تفتیش کر رہے ہیں جبکہ اس کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کو 2 نومبر کی رات کو بحریہ ٹاؤن سفاری ولاز میں واقع ان کے گھر میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کر کے انتہائی بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد ان کو شدید زخمی حالت میں نزدیک واقع ایک ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

مزید : قومی /اہم خبریں