شاہد آفریدی پی ایس ایل فورمیں ممکنہ طور پرکراچی کنگز کا حصہ نہیں ہوں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی پی ایس ایل فورمیں ممکنہ طور پرکراچی کنگز کا حصہ نہیں ہوں گے۔
نجی ٹی وی ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق شاہد آفریدی کے پی ایس ایل ڈرافٹ جانے کے قومی امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں مگر ’’ بوم بوم‘‘ آفریدی ٹی10اور پی ایس ایل دونوں کھیلنا چاہتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی ٹی 10لیگ میں بطور کپتان ہی کھیلیں گے، شاہدآفریدی پرٹی10لیگ چھوڑنے کے لئے دباؤ ہے،جسے انہوں نے مستردکردیا ہے۔