حکومت مخالف احتجاج ،سیکیورٹی فورسز کا کریک ڈاﺅن 7مظاہرین ہلاک

حکومت مخالف احتجاج ،سیکیورٹی فورسز کا کریک ڈاﺅن 7مظاہرین ہلاک
حکومت مخالف احتجاج ،سیکیورٹی فورسز کا کریک ڈاﺅن 7مظاہرین ہلاک

  

بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن)عراق میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاون کے دوران 7 مظاہرین ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت بغداد میںسیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ بصرہ میں سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاﺅن سے تین افراد جاں بحق ہوئے ۔کربلا میں بھی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر شدید شیلنگ کی گئی جس کے باعث مظاہرین کے متعدد خیمے جل گئے۔

واضح رہے کہ عراق میں مظاہرین معاشی بدحالی، بے ضابطگیوں اور ناقص سہولیات کے خلاف یکم اکتوبر سے مظاہرے کررہے ہیں۔مظاہرین وزیراعظم کے استعفے اور 60 دن میں عام انتخابات کامطالبہ کررہے ہیں اور گذشتہ ماہ سے جاری مظاہروں میں 250سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔