جیلانی پارک میں گرین بیلٹس اور جاگنگ ٹریک کی مرمت کا آغاز
لاہور (جنرل رپورٹر) جیلانی پارک میں ڈی جی پی ایچ اے لاہور کی ہدایات پر پروجیکٹ ڈائریکٹر جیلانی پارک جاوید حامد نے گرین بیلٹس کی اپ گریڈیشن،گھاس اور شجرکاری سمیت پارک میں جاگنگ ٹریک کی مرمت کا کام شروع کروا دیا ہے جبکہ گذشتہ دنوں ہی پروجیکٹ ڈائریکٹر جاوید حامد نے جیلانی پارک کا چارج کا سنبھالا ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے لاہور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کیلئے سہولتوں سے بھر پور پارکوں کی فراہمی پی ایچ اے لاہور کی اولین ترجیح ہے۔
جیلانی پارک کو شہر کے دوسرے بڑے پارکوں کے لیے رول ماڈل بنائیں گے۔جیلانی پارک میں نئی اپ گریڈیشن کے حوالے پروجیکٹ ڈائریکٹر جیلانی پارک جاوید حامد تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کیلئے پارک میں مفت پارکنگ اور جھولوں سمیت دیگر سیر و تفریح کی سہولیات میسر ہیں اور شہری تمام سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں۔