داتا دربار سے مشعل بردار جلوس نکالا گیا،شہریوں کی بھرپور شرکت
لاہور (نمائندہ خصوصی)مرکزی میلاد کمیٹی جامعہ حزب الاحناف کے زیر اہتمام داتا دربار تا ریگل چوک تک لاہور کا سب سے بڑا 22 واں سالانہ مشعل بردار جلوس نہایت وعقیدت واحترام سے نکالا گیا۔ جس میں علماء ومشائخ، مدارس کے ناظمین، وکلاء، طلباء، تاجر اور اہلسنت تنظیموں کے علاوہ لاہور کے گردونواح سے سینکڑوں عاشقانِ مصطفی ؐنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چیئرمین مرکزی میلاد کمیٹی پیر سید مختار رضوی، پیر سید شاہد حسین گردیزی، مفتی غلام حسن، پیر محمد رفیق سدیدی، میاں ماجد حسین، علامہ سید نثار رضوی، پیر سید ندیم اشرف، محمد عارف اعوان ایڈووکیٹ، پیر سید حامد علی شاہ اور دیگر نے خطاب کیا۔دریں اثناء جامعہ محمدیہ رضویہ فردوس مارکیٹ گلبر،ماڈل کالونی و دیگر علاقوں کا مشترکہ جلوس آج جے یو پی کے مرکزی رہنما قاری زوار بہادر،ڈاکٹر مفتی سلمان قادری،مولانا مختار صدیقی،مفتی عاشق حسین و دیگرکی قیادت میں نکالا جائیگا جبکہ مرکزی میلاد کمیٹی تقریبات کا جلوس ریلوے سٹیشن اور تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام نبی آخرالزماں حضور نبی کریم ؐ کے جشن ولادت کی خوشی میں آج صبح ساڑھے 11بجے جشن آمد رسول ؐ موٹر سائیکل ریلی لاہورپریس کلب سے نکالی جائیگی