بھارتی سپریم کورٹ نے بابر ی مسجد پر متنازعہ فیصلہ دیا،علماء

بھارتی سپریم کورٹ نے بابر ی مسجد پر متنازعہ فیصلہ دیا،علماء

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالشکور حقانی، مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا قاری عبدالعزیز،قاری محمداقبال نے بھارتی سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلہ کو تاریخ کا متنازعہ ترین فیصلہ قراردیا ہے اور کہا ہے بھارتی عدالت بھی انتہا پسند آئیڈیالوجی کے ساتھ کھڑی ہوگئی یہ ایک بدنما داغ ہے، اسے ہندوستان کی ریاست کبھی نہیں دھوپائے گی بھارت کی سب سے بڑی عدالت نے پیغام دیا کہ وہ آزاد نہیں۔

 ، آج ہندوستان میں فاشسٹ اور انتہا پسندی  کی سوچ نے اقلیتیوں سے سہارا چھین لیا۔ اس فیصلے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔کشمیر پرمظالم ڈھانے کے بعد بابری مسجدکافیصلہ بھی ہندووں کے حق میں دیدیا گیا اور ہم کرتارپور کا تحفہ ہندوستان کو دے کر جشن منا رہے ہیں۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...