عید میلاد النبیؐ پر صفائی کے خصوصی انتظامات،ایل ڈبلیو ایم سی عملے کی چھٹی منسوخ

عید میلاد النبیؐ پر صفائی کے خصوصی انتظامات،ایل ڈبلیو ایم سی عملے کی چھٹی ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)چیئرمین اور ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی () ایل ڈبلیو ایم سی کی خصوصی ہدایت پر ادارے کی جانب سے عید میلادالنبی کے حوالے سے شہر کی 100 سے زائد مرکزی اور عام مساجد کی خصوصی واشنگ  مکمل کر لی گئی اس سلسلے میں ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ خصوصی دھلائی میں 100 سے زائد مساجد کی مکینیکل واشنگ کرائی گئی اور اس خصوصی صفائی آپریشن کی نگرانی جی ایم آپریشن سہیل انور ملک اور مینجر آپریشن جام عباس نے خود کی،دریں اثناء  لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے شہر میں صفائی آپریشن کو مزید موثر بنانے کے لیے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام عملے کی ہفتے کی چھٹی منسوخ کر دی گئی عملے کے ساتھ ساتھ تمام تر افسران کو بھی فیلڈ میں موجود رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راو امتیاز خود بھی فیلڈ میں موجود رہے اور صفائی آپریشن کا جائزہ لیا اس سلسلے میں انہوں نے فیصل ٹاؤن، مصطفی ٹاون، کھاڑک، ہنجروا  ل، رانا ٹاؤن، بھیکے وال، شیخ زید ہسپتال کے اطراف، مسلم ٹاؤن سمیت شہر کی تنگ و تاریک گلیوں کا دورہ کیا۔ اس سلسلے میں راؤ امتیاز کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ماحول دینے میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گااور فیلڈ وزٹ پر افسران و ورکرز کی حاضری بھی چیک کی اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر 11 بجے تک فیلڈ میں رہنے کی سختی سے تاکید کی۔

  اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری کوڑے کرکٹ کو غیر قانونی طور پر ہر گز مت پھینکیں۔ صفائی سے منسلک تمام شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے لاہور کے باسیوں کو شہر کی صفائی میں واضح فرق محسوس ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...