واسا کا شہر بھر میں گٹروں کی صفائی کافیصلہ،50گینگ بنا دیے گئے

  واسا کا شہر بھر میں گٹروں کی صفائی کافیصلہ،50گینگ بنا دیے گئے

  


لاہور(جنرل رپورٹر) وائس چیئرمین واسا شیخ امتیازمحمود کی ہدایت پر شہر میں سیوریج لائنوں کی ڈیسلٹنگ کرنے کافیصلہ۔ اس سلسلے میں 50سے زائد افراد پر مشتمل 2ڈیسلٹنگ گینگ بنا دیئے گئے جوکہ بہت ہی قلیل مدت میں مرحلہ وار جامع ڈیسلٹنگ کریں گی۔وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ ڈیسلٹنگ کا فیصلہ عوامی سہولیات کے پیش نظر کیا گیا ہے اور بروقت ڈیسلٹنگ سے عوام کو سیوریج کے مسائل سے چھٹکارا ملے گا۔

وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود کا مزید کہنا تھا کہ عوامی شکایات کا فوری اور بروقت ازالہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔