سکھوں نے بھارت میں پاکستانی پرچم لہرا کر محبت کا ثبوت دیا،ناصر سلمان

  سکھوں نے بھارت میں پاکستانی پرچم لہرا کر محبت کا ثبوت دیا،ناصر سلمان

  


لاہور (جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ شکایات سیل کے وائس چیئرمین ناصر سلمان نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری منصوبہ سکھ برادری کی خوشیوں میں اضافہ کا باعث ہے جس کا اظہار بھارتی سکھ براداری نے بھارتی علاقہ میں پاکستانی پرچم لہرا کر کیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان اور پاک فوج کے سربراہ نے خصوصی اور ذاتی دلچسپی لے کر کرتارپور راہداری کے عظیم منصوبے کو محدود مدت میں مکمل کرایا اور سکھ براداری کو سب سے بڑے گرودوارہ کا تحفہ بھی دیا۔کرتارپور گرودوارہ میں سکھ برادری کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے حکومت پاکستان نے بھرپور انتظامات کئے ہیں۔

پاکستان کے عوام کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر آنے والے تمام سکھ یاتریوں اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔۔