سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ چوہدری ذکاء اشرف کے والد کی برسی

سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ چوہدری ذکاء اشرف کے والد کی برسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)اشرف گروپ آف انڈسٹریز، سابق صدر زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اور سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ چودھری محمد ذکاء اشرف کے والد کی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر سندھ اور پنجاب سے آئے ہوئے معززین کی کثیر تعداد کے علاوہ سول اعلیٰ حکام سیاستدان، ممبران صوبائی اور قومی اسمبلی اور سابق ناظمین اور بلدیاتی نمائندوں سمیت اہم شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب میں مقررین نے مرحوم کی زرعی انقلاب اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی۔