دنیا میں ولادت مصطفی ؐجیسی کوئی بھی خوشی نہیں ہو سکتی،تاجر رہنما

دنیا میں ولادت مصطفی ؐجیسی کوئی بھی خوشی نہیں ہو سکتی،تاجر رہنما

  



لاہور (جنرل رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی چائنہ کے صدر گل محمد مرزا،کیمرہ مارکیٹ کے سیکرٹری اطلاعات رمیض شاہد،سینئر تاجر راہنماء شاہ عالم ملک حسن،پاکستان انجمن تاجران ہال روڈ کے سینئر نائب صدر حاجی نواز پپو،ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان انجمن تاجران لاہور صدام اطہر خان،ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے مرکزی چیئرمین شیخ عبدالمنان نے جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کہا ہے کہ دنیا کی کوئی خوشی جشن ولادت مصطفی ؐجیسی نہیں ہو سکتی ہمیں سیرت مصطفی کو اپنے سینوں میں داخل کرنا ہو گا تبھی ہماری قسمت کا ستارہ عروج پر گامزن ہو گا،انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے،ربیع الاول میں زیادہ سے زیادہ آقاؐ کی بارگاہ میں درود وسلام کے نذرانے پیش کرنے ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...