اقبال کی فکر کو نوجوانوں سے دور کرنا افسوسناک ہے،زابر سعید بدر
لاہور(پ ر)ممتاز صحافی,دانشور, محقق,تجزیہ کار اور ماہر تعلیم و ابلاغ عامہ صاحبزادہ محمد زابر سعید بدر نے کہا ہے کہ ہم نے علامہ اقبال کو ایک مخصوص دائرے میں مقید کر لیا ہے ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر مختلف فورمز پر مباحثے تو ہوتے ہیں لیکن اقبال کی فکر کو ہم نے نوجوانوں سے دور کر دیا ہے موجودہ دور ابلاغ عامہ کا ہے.علامہ اقبال کے پیغام کو آسان فہم انداز میں نوجوانوں تک پہچانے کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔
. یوم اقبال کے موقع پر مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے وائی کئی صدیوں میں مجھے اقبال کے کلام کی گونج سنائی دے رہی ہے۔