ختم نبوت موومنٹ کے قائدین کا مولانا سیف الرحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت

ختم نبوت موومنٹ کے قائدین کا مولانا سیف الرحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، مولانا عبدالوحید مکی، مولانا اسد محمود مکی،مفتی شاہد محمود مکی، مولاناعبدالصمد مکی، پیرمحمد شکیل اختر، مولانا قاری احمد علی ندیم، مفتی اختر حسین، مولانا جمال الدین نے جمعیت علماء اسلام (س) کے سرپرست اور ملک کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا سیف الرحمن درخواستی طویل علالت کے بعد انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

 تے ہوئے کہا کہ مرحوم کی تمام زندگی دین اسلام کی خدمت و اشاعت، قرآن وحدیث کی ترویج و اشاعت اور باطل فتنوں کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے گزری انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل موؤمنٹ کے قائدین و کارکن مولانا مولانا سیف الرحمن درخواستی کے خاندان و لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں دریں اثناء انہوں نے انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد رفیق وجھوی کے بھائی کی اہلیہ کی وفات پر بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مرحومین کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی