انٹرنیشنل سٹارز پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے تعاون پر تیار

انٹرنیشنل سٹارز پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے تعاون پر تیار

  



کراچی(این این آئی)رعالمی شہرت یافتہ فٹبالرز ریکارڈو کاکا، لوئس فیگو، کارلس پیول اور نکولز انیلکا پاکستان پہنچ گئے۔چاروں فٹبالرز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں ان کا استقبال کیا گیا اور سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی۔ پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے چاروں فٹبالرز ورلڈ سوکر اسٹارز کے دورے کے لیے پاکستان پہنچے ہیں جو آج کراچی اور کل لاہور میں ایکشن میں ہوں گے۔کراچی پہنچنے پر گفتگو میں فرانس کے سابق فٹبالر نکولز انیلکا نے کہا کہ انہیں ایک بار پھر پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے، وہ یہاں قیام کے دوران فینز اور ساتھی فٹبالرز کے ساتھ بھرپور انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔ورلڈ سوکر اسٹارز پہلے میچ کے لیے آج شام کراچی کے راحت اسٹیڈیم میں کراچی ایف سی کلب سے مقابلہ کریں گے جس میں پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین بھی حصہ لیں گے۔ میچ سے قبل میڈیا سیشن ہوگا اور پھر مقامی مال میں فینز سے ملاقات  ہوگی جب کہ کل کا میچ لاہور میں ٹیم فیگو سے ہوگا۔ اسپین کے کارلس پیول ٹیم فیگو کا حصہ ہوں گے جب کہ نکولز انیلکا ٹیم کاکا میں شامل ہیں۔ پاکستان کے مقامی فٹبالرز بھی اس میچ میں شریک ہوں گے۔یاد رہے کہ برازیل کے کاکا اور پرتگال کے سابق کپتان لوئیس فیگو رواں برس جنوری میں بھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ریکارڈو کاکا اور لوئس فیگو سمیت پاکستان پہچنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹارز نے  پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بر ازیل کے ریکارڈو کاکا، پرتگال کے لوئس فیگو، اسپین کے کارلیس پیوئل اور فرانس کے نکولس انیلکا نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں فٹبال کا کھیل کی ترقی کرے اور یہاں نئے ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع میسر آئیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں آ کر بہت خوش ہوئے ہیں اور یہ کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ہماری کوشش یہ ہوگی کہ اپنے تجربے کو نوجوانوں میں منتقل کریں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ان سے جو بھی ہو سکا وہ کریں گے۔پریس کانفرنس کے بعد انٹرنیشنل فٹبالرز نے مقامی شاپنگ مال میں اپنے مداحوں کے ساتھ وقت گزارا۔مذکورہ اسٹارز اتوار کو لاہور میں نمائشی میچ کھیلیں گیجو کہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ انٹرنیشنل فٹبالرز اگلے مرحلے میں لاہور جائیں گے جہاں وہ گورنر پنجاب سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...