سابق کرکٹرشعیب اختر نے بابر اعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق پیسر شعیب اختر نے آسٹریلیا سے ٹوئنٹی 20 سیریز میں ناکامی پر کپتان بابر اعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔قومی کپتان ٹاس کے بعد اعلان کردہ اسکواڈ میں غلطی سے نسیم شاہ کا نام بھی پڑھ گئے تھے، شعیب نے سوشل میڈیاپر جاری کردہ اپنی ویڈیو میں کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ کپتانی کا دباؤ ہوتا ہے لیکن بابر کو ا?غاز ہی میں اتنا زیادہ دباؤ نہیں لینا چاہیے، ا?خرکار وہ ہمارا اسٹار پلیئر ہے، اسے یہاں بہت کچھ سیکھنا ہے۔