نک میڈیسنذہنی تناؤ کاشکار، پاکستان کیخلاف ٹور میچ سے معذرت

نک میڈیسنذہنی تناؤ کاشکار، پاکستان کیخلاف ٹور میچ سے معذرت

  



پرتھ (اے پی پی) آسٹریلوی اوپنر نک میڈیسن نے ذہنی تناؤ کے باعث پاکستان کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کھیلنے سے معذرت کر لی ہے، 27 سالہ میڈیسن حالیہ دنوں میں نفسیاتی مسائل کی وجہ سے کرکٹ سے رخصت لینے والے آسٹریلیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں، ان سے قبل جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل ذہنی تناؤ کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوران دستبردار ہو گئے تھے، نک میڈیسن تین ٹیسٹ اور چھ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں، کرکٹ آسٹریلیا نے میڈیسن کی جگہ ویسٹرن آسٹریلیا کے بلے باز کیمرون بنکرافٹ کو پاکستان کے خلاف ٹور میچ کیلئے طلب کر لیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...