پہلے محمود مولوی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز11نومبر سے ہوگا
کراچی(این این آئی) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے "پہلا محمود مولوی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ"کا آغاز مورخہ 11نومبر2019ء بروز پیر سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر ہوگا،پور وقار افتتاحی تقریب میں ٹورنامنٹ کا افتتاح رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کرینگے۔ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ غلام محمد خان کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ وفاقی وزارت ساحلی امورکے مشیر محمود مولوی کی کھیلوں میں بے مثال خدمات کے اعتراف کے حوالے سے KBBAنے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے ٹورنامنٹ میں کراچی کی 6ٹاپ باسکٹ بال ٹیمیں جو سنگل لیگ کی بنیاد پر حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ کا افتتاح عثمان کلب اور کراچی انڈر 18ٹیم کے درمیان نمائشی میچ سے ہوگا جو کہ ساڑھے سات بجے شب کھیلا جائیگا۔ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین عبدالناصر،سیکریٹری طارق حسین کوارڈینٹر زاہد ملک اور آرگنائزر زعیمہ خاتون ہوں گی۔