قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل 10کھلاڑی آج آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ جائینگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل 10کھلاڑی آج بروز (اتوار) کو آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ وطن واپس آنے والے کھلاڑیوں میں فخرزمان، آصف علی، خوشدل شاہ، محمد عرفان، عثمان قادر،وہاب ریاض، محمد عامر، محمد حسنین، شاداب خان اور عماد وسیم شامل ہیں۔