ٹیلی کام کی درآمدات میں 14.21 فیصد اضافہ

ٹیلی کام کی درآمدات میں 14.21 فیصد اضافہ

  


اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیلی کام کی درآمدات میں 14.21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2019ء  ٹیلی کام کی درآمدات کا حجم 375.221 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبرکے دوران درآمدات کا حجم 328.541 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ٹیلی کام کی ملکی درآمدات میں 46.68 ملین ڈالر یعنی 14 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2019ء میں ٹیلی کام کی درآمدات میں 20.43 فیصد یعنی 23.053 ملین ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس دوران درآمدات کا حجم 135.879 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ ستمبر 2018ء کے دوران 112.826 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ پی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 35.05 فیصد اضافہ سے درآمدات کا حجم 269.051 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 199.224ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

مزید :

کامرس -