تاجر برادری کیلئے فارسی،چینی لینگوئج کورسز شروع کر دیئے:لاہور چیمبر

تاجر برادری کیلئے فارسی،چینی لینگوئج کورسز شروع کر دیئے:لاہور چیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فارسی اور چینی لینگویج کورسز شروع کردئیے ہیں جن کا مقصد ممبران کو دیگر ممالک سے روابط میں آسانی فراہم کرنا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، چین کے قونصل جنرل لونگ ڈنگ بن اور ایرانی قونصل جنرل محمد رضا نذیری نے لینگویج کورسز کا افتتاح کیا جبکہ سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین عامر انوار، عاقب آصف، حاجی آصف سحر، فیاض حیدر اور آسیہ صائل خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ غیرملکی زبانوں سے آگاہی تاجروں کو فائدہ دیتی ہے اور اس کی مدد سے وہ بین الاقوامی سطح پر اپنے کاروباری تعلقات بہتر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی زبان جاننے کی اہلیت سے کوئی بھی شخص مارکیٹ ریسرچ کرسکتا ہے، اپنی مصنوعات کو بہتر طریقے سے فروخت کرسکتا ہے اور غیرملکی خریداروں کے ساتھ اپنے کاروباری تعلقات مزید مستحکم کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی زبانوں کے بارے میں علم کا فقدان ملکی برآمدات کی راہ میں بھی حائل ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس کی جانب سے غیرملکی لینگویج کلاسز کے آغاز کا مقصد کاروباری افراد کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ تمام غیرملکی کاروباری بات چیت کو بخوبی سمجھ سکیں۔

مزید :

کامرس -