ائیرلنک کمیونیکیشنXinhuaمال میں اپنے فلیگ شپ سٹور کے شاندار افتتاح

ائیرلنک کمیونیکیشنXinhuaمال میں اپنے فلیگ شپ سٹور کے شاندار افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ائیر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ Xinhua مال لاہو ر میں اپنے پہلے فلیگ شپ سٹور کا افتتاح کر دیا۔ 2011ء میں قائم ائیر لنک کمیونیکیشن سام سنگ، ہوآوے، ٹیکنو، آئی ٹیل موبائل کا آفیشل پارٹنر ہے اور پاکستان بھر میں آئی فون کی مکمل رینج تقسیم کرے گا۔ ملک بھر میں 1000سے زائد ہول سیلرز کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اور 4000 سے زائد ریٹیلرز کی مدد سے ائیرلنک کمیونیکیشن نے اس شعبہ میں اپنی اعلیٰ ساکھ قائم کی ہے اور مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ مارکیٹ لیڈر کے طور پر اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے اور اپنے نیٹ ورک میں توسیع کے لئے ائیر لنک کمیونیکیشن پاکستان بھر مپں اپنے سٹور قائم کر کے صارفین کے ساتھ براہ راست لین دین کا ارادہ رکھتا ہے۔ جہاں اس کے چاہنے والے مصنوعات تک رسائی اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے تاکہ وہ خریداری سے متعلق حتمی فیصلہ کر سکیں۔ Xinhua مال لاہور میں ائیر لانک کا فلیگ شپ سٹور اس نظریہ سے آگاہ کرے گا اور اپنے کلائنٹس کو تمام مصنوعات کی خصوصیات پر کلائنٹس کی رہنمائی کرے گا اور اپنی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں درست انتخاب میں مدد دے گا۔اس نئے اور شاندار کاروباری اشتراک کی تشہیر کے لئے ائیر لنک کمیونیکیشن Xinhuaمال لاہور میں اپنے نئے فلیگ شپ سٹور پر شاندار افتتاحی تقریب منعقد کر رہا ہے۔ ائیر لنک افتتاح کے دن منتخب مصنوعات خصوصاً نئے آئی فونز کی مکمل رینج پر اپنے صارفین کو رعایت بھی دے گا۔

مزید :

کامرس -