آئی ایم سی کی دس لاکھ درخت لگانے کی مہم میں تیزی
لاہور(پ ر) انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے اپنی ملین ٹری ڈرائیور، یعنی دس لاکھ درخت لگانے کی مہم کو تیز کر دیا۔آئی ایم سی اور تھل بوشو کو پاکستان کے 150 سے زائد ایمپلائیز نے 7نومبر2019ء کو پورٹ قاسم میں واقع 5ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط تھل بوشو کو کے سامنے شجر کاری کی سرگرمی میں حصہ لیا۔یہ سرگرمی آئی ایم سی کی ملین ٹری ڈرائیور کا حصہ ہے جس کے تحت تاحال 300,000 سے زائد درخت لگائے جا چکے ہیں۔ آئی ایم سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب علی اصغر جمالی نے کمپنی کی شجرکاری مہم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، ”ملین ٹری ڈرائیور حکومت کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے ساتھ آئی ایم سی کے تعاون کا عزم ہے۔ ہم ٹویوٹا اینوائرمنٹل چیلنج 2050ء کے تحت فیکٹریوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی لانے کے لئے کوشاں ہیں۔ اس عزم کی تکمیل کے لئے ہم نے پاکستان بھر میں دس لاکھ درخت لگانے کا عہد کیا ہے۔“ آئی ایم سی نے یونائیٹڈ نیشنز گلوبل کامپیکٹ(UNGC) کے ایک متحرک دستخط کنندہ ہونے کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے تحفظ پسندانہ ترقی کے مقاصد(SGDS) کے حصول کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ آئی ایم سی کی ملین ٹری ڈرائیور دیگر طویل المیعاد مقاصد مثلاً زمین کے گھس جانے کے عمل سے حفاظت، ملک کی بنجر زمینوں کی جنگلات میں تبدیلی، بارش کے امکانات میں اضافے اور ملک کے ماحولیاتی نظام اور حیاتیاتی تنوع پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی کے ساتھ ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔