خیبر پختوا میں کئی اہم پراجیکٹس شروع ہوگئے،سرمایہ کاری بورڈ

خیبر پختوا میں کئی اہم پراجیکٹس شروع ہوگئے،سرمایہ کاری بورڈ

  



اسلام آباد (اے پی پی) خیبر پختونخوا سرمایہ کاری بورڈ کے سی ای او حسن داؤد بٹ نے کہاہے کہ سی پیک منصوبہ خیبر پختونخوا کی ترقی و خوشحالی کا اہم باب ثابت ہوگا‘سی پیک منصوبہ کے سبب خیبر پختونخوا کے قدرتی وسائل اور سیاحت کے شعبے کو فروغ پانے کے نئے مواقع میسر آئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختوخوا کی صوبائی حکومت قدیمی اہم شاہراہِ ریشم میں اپنے تجارتی مقام اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔ سی پیک منصوبہ کے تحت کئی اہم پراجیکٹس خیبر پختوا میں شروع کئے گئے ہیں جن میں رشکئی سپیشل اکنامک زون، حویلیاں تھاکوٹ موٹروے کے علاوہ سوات ایکسپریس وے ٹو،سکی کناری ہائیڈل پراجیکٹ، ڈی آئی خان تا پشاور ایکسپریس وے جیسے حال ہی میں منظور کیے گئے پراجیکٹس اور ایم ایل۔ون پراجیکٹ سے جڑاحویلیاں ڈرائی پورٹ پراجیکٹ بھی شامل ہے۔

جس سے صوبے میں وسیع معنوں میں صنعتوں کے فروغ پانے سے خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کی میٹنگ میں خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے صحت عامہ، ووکیشنل ٹریننگ، زراعت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں چینی حکومت معاونت کرے گی۔

مزید : کامرس


loading...