فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہیں، پلاننگ کمیشن

  فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہیں، ...

  



اسلام آباد (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مانسہرہ میں کشش ثقل کے بہاؤکے ساتھ واٹر سپلائی سکیم کے لیے 6470.163 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلا س میں منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے کرتار پور راہداری کی ڈویلپمنٹ کے لیے 16546.2ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا۔حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب صوبائی منصوبوں کی تیاریوں کے لیے مالی اعانت اورانٹرمیڈیٹ شہروں میں انویسمنٹ پروگرام فیز ٹو کے لیے 2571.406 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے امدادی سرگرمیوں اور سکیورٹی میں اضافے کے لئے کابینہ ڈویڑن 6 ایوی ایشن سکواڈرن کی اپ گریڈیشن کے لیے 638.772 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔

مزید : کامرس


loading...