حکومت جائز منافع کمانے والے تاجروں کا ساتھ دے گی‘انصر مجید خان

حکومت جائز منافع کمانے والے تاجروں کا ساتھ دے گی‘انصر مجید خان

  



سرگودھا(این این آئی)حکومت جائز منافع کمانے والے تاجروں کا ساتھ دے گی لیکن کالی بھیڑوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزیرمحنت وافرادی قومت انصر مجید خان نے کہا کہ حکومت نے کرپٹ سیاستدانوں کی طرح منافع خوروں‘ ذخیرہ اندوزوں او رمنصوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔ ریاست جائزمنافع کمانے والے تاجروں کے ساتھ کھڑی ہے لیکن تاجر برادری میں موجود کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔ انہو ں نے سرگودہا ڈویژن کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلا س سے میں تمام ڈپٹی کمشنروں کو جلد پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دے کر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے از سر نو جائزہ لے کر قیمتیں دوبارہ مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ قیمتیں مقر رکرتے ہوئے صارفین کا خاص خیال رکھا جائے لیکن تاجروں کے ساتھ بھی کوئی زیادتی نہ کی جائے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سبزی وفروٹ منڈیوں کے روزانہ کی بنیاد پر دورے کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

مزید : کامرس


loading...