ہوپ انتخابات،پنجاب کی 3نشستوں   پر 11امید وار میدان میں آ گئے

ہوپ انتخابات،پنجاب کی 3نشستوں   پر 11امید وار میدان میں آ گئے

  


 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) پنجاب بھر کے حج آرگنائزر ٹریڈ کے مفاد میں ایک نہ ہو سکے پنجاب کے وقار میں اضافے کیلئے یکجہتی کے نعرے حقیقت نہ سکے۔بلا مقابلہ اتفاق رائے سے منتخب کروانے کا خواب پورا نہ ہو سکا الیکشن ہو گا11امیدوار میدان میں آگئے۔ فاؤنڈ ر گروپ کے چیئرمین شاہد رفیق خدمت گروپ کے چیئرمین حاجی مقبول احمد کا اتحاد انفرادی سطح سے آگے نہ بڑھ سکا دونوں قائد اپنے اپنے سپورٹرز کے دل صاف نہ کر اسکے 12نومبر کو پنجاب کی 3نشستوں پر 11امید واروں کے درمیان میدان لگے گا 2سے 3مزید امید وار وں کی طرف سے ریٹائر ہونے کا امکان ہے۔ بزرگ حج آرگنائزر ابھی بھی امید سے ہیں انکا کہنا ہے 12نومبر تک کوشش کریں گے الیکشن نہ ہو مرکز میں اچھاپیغام جائے آخری دفعہ شرارتی دوستوں سے ٹریڈ کی مضبوطی کا واسطہ دے کر درخواست کرتے ہیں اتحاد ہونے دیں بلا مقابلہ منتخب کرانا پنجاب ہوپ کے مفاد میں ہے۔
ہوپ انتخابات

مزید :

علاقائی -