نواز شریف کے لندن جانے کیلئے پیر کے ٹکٹ بک،نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ بھی کل تک موخر

نواز شریف کے لندن جانے کیلئے پیر کے ٹکٹ بک،نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ...

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) سابق وزیر اعظم نواز شریف پیر کی صبح علاج کے لیے لندن روانہ ہوں گے۔، وہ قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 629 سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔  نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف اور نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی ٹکٹ بھی بک کرالی گئی ہیں، بک کی گئی ٹکٹ پر واپسی کی تاریخ 27 نومبر درج ہے۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ایئرایمبولینس کے بجائے کمرشل طیارے سے لندن روانگی کی تیاری کرلی گئی ہیں۔ لندن اور پاکستان میں ڈاکٹرز سے نوازشریف کی طبیعت کے حوالے سے مشاورت کرلی گئی ہے جبکہ لندن میں حسین نواز نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں.دوسری طرف نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے نکالنے کا معاملہ پیر تک مؤخر ہوگیا۔ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) اور وزارت داخلہ کے درمیان خط اور جوابی خط کے بعد معاملہ  پیر تک مؤخر ہوگیا ہے اور اب نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کرے گی۔اس سے قبل جمعے کو بھی  وزارت داخلہ کا متعلقہ عملہ رات گئے تک اپنے دفتر میں بیٹھارہا۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب آپریشنز بھی نیب کے دفتر آئے لیکن چیئرمین نیب کی عدم دستیابی کیباعث ای سی ایل سے نام نکالنے کی کارروائی نہیں ہوسکی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نیب کا این او سی ضروری ہے۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور نیب دونوں ہی نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں، ماضی میں وزارت داخلہ کئی افراد کا نام ای سی ایل سے نیب کی اجازت کے بغیر نکال چکی ہے مگر اس بار نیب کو خط لکھ دیا گیا۔نیب نے بھی وزارت داخلہ کو جوابی خط لکھ کر نوازشریف کی سرکاری میڈیکل بورڈ اور شریف میڈیکل سٹی کی رپورٹس طلب کرلی ہیں۔
نواز شریف

مزید :

علاقائی -