حج 2020، ای حج کی نظام کو فوری ایکٹو کیا جائے،ہوپ کا مطالبہ

حج 2020، ای حج کی نظام کو فوری ایکٹو کیا جائے،ہوپ کا مطالبہ

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہو پ سندھ زون کا موسسہ جنوب اشیاء کے وائس چیئرمین عمر سراج اکبر کے اعزاز میں کراچی میں عشائیہ سابق ڈی جی حج ڈاکٹرساجد یوسفانی کی خصوصی شرکت ہوپ نے حج 2020کے لیے ای حج کو جلدایکٹو کرنے، آبادی کے تناسب سے کوٹہ میں اضافے، منیٰ میں حاجی کو ایگریمنٹ کے مطابق جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے معلمین کی طرف سے اضافی سہولیات کی لازمی فراہمی کی شرط پر نظر ثانی کی جائے معلم کی بکنگ کے لیے رقم کی ادائیگی کی سہولت موسسہ جنوب اشیاء بھی فراہم کرے۔پاکستانی حج کمپنیوں کو ایاٹا کروانے کے لیے دو سال کی مہلت دی جائے۔ ہوپ سندھ کے زیر اہتمام کراچی میں عمرسراج اکبر کے اعزاز میں منقعد ہونے والی تقریب سے چیئرمین ہوپ سندھ زون نذیر احمد کا خطاب سابق چیئرمین محمد سعید کی طرف سے عمر سراج اکبر اور سابق ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی کی تاریخ ساز خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین، اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین موسسہ جنوب اشیاء عمر سراج اکبر نے کہا پاکستان سے ہمارا رشتہ بڑا ہی پاکیزہ ہے پاکستان کو ہم دوسرا گھر سمجھتے ہیں پاکستانی حج آرگنائزر میرے دادا اور میرے والد کی ضیوف الرحمن کے لیے خدمات سے اگاہ ہیں ان کے ساتھ کام کر چکے ہیں اپنی خاندانی روایات کے مطابق میں نے بھی ہمیشہ کوشش کی ہے پاکستانی سے آنے والے ضیوف الرحمن کی بھر پور انداز میں خدمت کی جائے، عمر سراج اکبر نے کہا حج 2019ء  کے مکمل ہوتے ہی اگلے دن سے ہی 2020کے حج کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے منیٰ میں جگہ کی کمی کا حل ڈھونڈ لیا گیا ہے حج 2020ء کے ماسٹر پلان پر کام جاری ہے ہر سال نئی تبدیلیاں ہوتی ہیں حج 2020ء میں بھی تبدیلیاں ہوں گی انتظامات جاری ہیں آپ کی طرف سے جن امور پرتوجہ دلائی گی ہے انکو زیر بحث لائیں گے۔ ایاٹا کہ حوالے سے حکومت پاکستان نے بھی مہلت کے لیے تحریری درخواست کی ہے اچھی خوشخبری ملے گی ای حج جلد ایکٹو کرنے کا مطالبہ بھی جائز ہے پاکستانی کی حکومت حج کوٹہ کی تقسیم کا مرحلہ جلد مکمل کرلے تو بڑی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے معلمین کے حوالے سے بھی موسسہ کے واضع احکامات موجود ہے پاکستانی کمپنیوں کو پابندی کرنی چاہئے۔ عمر سراج اکبر نے کہا اس کے باوجود موسسہ کے دفاتر میں ہر طرح کی خدمت کے لیے موجود ہوں سابق ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا حج 2019ء کے مثالی آپریشن کی کامیابی میں موسسہ جوب اشیاء کے بڑا اہم کردرار ہے۔عمر سراج اکبر انتہائی محنتی نوجوان ہے  نئے اسلوب معتارف کرائے ہیں حاجیون کو اس کا فائدہ ہو رہا ہے سابق چیئرمین محمد سعید یوسف پیر وانی آدم ایم کاٹھ رئیس صدیقی یحییٰ پولانی نے بھی تقریب سے خطاب کیا آخر میں چیئرمین ہوپ نذیر احمد کی طرف سے عمر سراج اکبر ڈا کٹر ساجد یوسفانی کی یاد گاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ 

عمر سراج اکبر

مزید : علاقائی


loading...